پاکستان کا سب سے زیادہ پسند کیے جانے والا سیاحتی مقام ہے جس کی وجہ اس کے خوبصورت سیاحتی مقام اور دلفریب پہاڑی نظارے ہیں اور اس کے دلکش پہاڑوں کی وجہ سے اسے ملکہ کہسار کہتے ہیں۔
مری ہر موسم میں سیاحت کے لیے بہترین جگہ ہے۔ سردیوں میں برف پوش پہاڑ اور گرمیوں میں ہرے بھرے درختوں سے بھرے ہوئے پہاڑ سیاہوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ سردیوں میں برفباری مری کے حسن کو چار چاند لگا دیتی ہے۔
مری میں بہت سے ایسے مقامات ہیں جہاں یہ آ پ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ سیر کے لیے جا سکتی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ان جگہوں کے بارے میں بتائں گے جو کے سیاحت کے لیے بہترین ہیں
پنڈی پوءنٹ
پنڈی پوءنٹ نہایت خوبصورت جگہ ہے جس کی خاص بات یہاں کی چیئر لفٹ ہے۔ چیئر لفٹ ہمیں خوبصورت نظاروں سے ہوتے ہوئے بلند پہاڑوں کی طرف لے جاتی ہے جس سے آ گے کیبل کیبن میں ہم پنڈی پوءنٹ کی طرف جاتے ہیں۔ پنڈی پوءنٹ پر کھانے کے ریسٹورنٹ اور بہت ہی سیا حتی سرگرمیاں موجود ہیں جس میں گھڑ سواری بھی شامل ہے۔
نتھیاگلی
نتھیاگلی ابٹا آ باد اور مری کے درمیان واقع ہے جو کے اپنے خوبصورت برف پوش پہاڑوں کی وجہ سے بےحد مقبول ہے ۔ یہ مری سے زیادہ دور نہیں یہاں کے کھانے ہوٹل اور مارکیٹ مری کے مقابلے میں مناسب ہے ۔ نتھیاگلی گلی کی خاص بات یہ کہ یہاں کی فضا نہایت خوش گوار ہے جو کہ اسے باکی مقالات سی منفرد بناتی ہے ۔
ایوبیہ
ایوبیہ مری میں سیاحت کے لیے بہترین مقام ہے۔ یہاں ہائیکنگ سیاحتی سرگرمیاں مزےدار کھانوں سے لے کر آشیا خریدوفروخت مثلاً مقامی شالیں ٹوپیاں اور مقامی سوگات تک موجود ہیں۔ایوبیا نیشنل پارک میں جانوروں کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ البتہ چیئر لفٹ کے لیے بہترین انتخاب پتریاٹہ کی چیئر لفٹ ہے۔
کشمیر پوائنٹ
کشمیر پوائنٹ مری کا مشورہ ترین پکنک پوائنٹ ہے کشمیر پوائنٹ ہائیکنگ کے لیے بہت مشہور ہے اور اس جگہ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں سے کشمیر کے برف پوش پہاڑ نظر آتے ہیں البتہ یہاں کھانے پینے کی اشیاء کا خاص انتظام نہیں ہے ۔
مال روڑ
مال روڈ کو مری کا دل کیا جاتا ہے۔ مری کا مال روڑ کسی تعریف کا محتاج نہیں اس کی رونق اور چمک دھمک اسے سب سے منفرد بناتی ہے۔ مال روڑ کھانے کے ریسٹورنٹ ہوٹل کافی شاپس اور خریدوفروخت کی دکانوں سے بھرا ہے. سیاحوں کو مال روڈ پر سیر کرنا کھانے کھانا اور تصاویر کھنچوانے بہت اچھا لگتا ہے یہی وجہ ہے کہ مال روڑ چاہے دن ہو یا رات لوگوں سے بھرا رہتا ہے لیکن یہاں باکی جگہوں کے مقابلے میں مہنگائی کافی زیادہ ہے ۔
امید ہے کہ آ پ کو مری کی یے خوبصورت جگہیں پسند آئن اور یقیناً آپ سردیوں میں مری کی برف باری سے ضرور لطف اندوز ہوں۔